کھیل

ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں: وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب

نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں: وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا متن سامنے آگیا

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب بھگوت مان نے کہا کہ پاکستان بھارت میں شیڈول ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے 6 ٹیموں میں شامل ہے، ان ٹیموں میں بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا نے شرکت کرنی ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی، حکومتی پالیسی کے مطابق ملٹی نیشنز ٹورنامنٹ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل ہاکی انڈیا بھولا ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاک بھارت مقابلے میں بھی میچ کے بعد پہلے پاکستان ٹیم سے ملاقات کرتا ہوں، کسی ٹیم کے بائیکاٹ کی صورت میں عمان اور بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کے طور پر رکھا گیا ہے۔