پاکستان

وزیراعظم سے دفتر یا چیمبر میں ملاقات نہیں کروں گا: محمود خان اچکزئی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - وزیراعظم سے دفتر یا چیمبر میں ملاقات نہیں کروں گا: محمود خان اچکزئی
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیصل کریم کنڈی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کے گھر پر ملاقات کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی کسی بھی گلی یا درخت کے نیچے وزیراعظم سے مل لیں گے، تاہم وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 21 ستمبر کو لکھے گئے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا ہے، جسے اپوزیشن اجلاس میں مشاورت کے بعد قبول کرلیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن وفود کے درمیان اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں ملاقات بھی طے کی گئی ہے۔