ICC Fine Pak Player
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حارث رؤف پر یہ کارروائی سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد کی گئی ہے۔ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا رویہ “اسپرٹ آف دی گیم” (کہر کے اصولوں اور روایات) کے خلاف تھا۔

آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) کی اس خلاف ورزی پر حارث رؤف کی مجموعی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فاسٹ بولر کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس ایک نئے پوائنٹ کے بعد حارث رؤف کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Babar Azam Batting Form | 1 bold statment | بابر کا رنز نہ کرنا پریشان کن نہیں ہے
HICC Fine Pak Player





