بین الاقوامی

معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں: امریکی صدر

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ایران کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں: امریکی صدر
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ کے اوپر کروز میزائل تباہ، سعودی اتحادی فوج کا اہم بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی جلد ختم ہوسکتی ہے، تاہم تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں پیٹربلٹ موٹرز کے پلانٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب ایسا قدم اٹھانے کا موقع ہے جو انتہائی مناسب اور دانشمندانہ ہو، بصورت دیگر صورتحال اس کے لیے مزید مشکل ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کی پاسداری پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو اس کی پاسداری کی توقع ہوتی ہے، لیکن ایران کے معاملے میں انہیں خدشہ ہے کہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور کسی معاہدے کے امکانات پر بھی توجہ مرکوز ہے۔