اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، تاہم گوشواروں کے ساتھ جمع کرائے جانے والے مجموعی ٹیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن ان گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے مجموعی ٹیکس کی رقم میں 7 فیصد کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو مزید مہلت دیتے ہوئے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مقصد ان افراد کو اضافی وقت فراہم کرنا ہے جو مقررہ مدت کے دوران اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراسکے۔




