کھیل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: پاکستان کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ چوتھے کوارٹر تک اسکور 3-3 سے برابر تھا، تاہم آخری لمحات میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول داغ دیے۔

پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5-3 سے شکست دے کر ایشین گیمز ہاکی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے، جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔