کراچی: وزارتِ مذہبی امور کے تحت سرکاری حج اسکیم 2027 کے لیے دوسری قسط کی وصولی کا سلسلہ آج 5 اکتوبر سے شروع ہوگیا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین حج دوسری قسط کے واجبات پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکیں گے، جبکہ حج پیکج میں تبدیلی یا ترمیم کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دوسری قسط جمع کرانے سے قبل تمام عازمین کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ہی قسط جمع کرائی جاسکے گی۔
وزارت نے دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی ہے۔ مقررہ تاریخ تک رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست ازخود منسوخ تصور ہوگی، جبکہ جمع شدہ واجبات متعلقہ اکاؤنٹ میں واپس منتقل کردیئے جائیں گے۔





