پاکستان

پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، صرف پروف آف لائف سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر پنشن نہیں رکے گی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، صرف پروف آف لائف سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر پنشن نہیں رکے گی
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اسلام آباد : نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی پنشنر کا ستمبر تک نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہو سکے تو صرف اس بنیاد پر اس کی پنشن نہیں روکی جائے گی۔

بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریٹائرڈ ملازمین کے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے بعض پنشنرز کی جانب سے سوالات کیے جا رہے تھے کہ اگر ستمبر میں نادرا سے ان کا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہو سکا تو کیا ان کی پنشن روک دی جائے گی؟

اس اہم سوال پر نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے بتایا کہ حکومت پاکستان پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے کہ نادرا سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں صرف اسی وجہ سے پنشن نہیں روکی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت فی الحال ریٹائرڈ افراد، خواہ ان کا تعلق پاک فوج یا دیگر مسلح افواج سے ہو، وفاقی یا صوبائی اداروں سے ہو، یا ایسے اداروں سے ہو جنہوں نے ابھی تک پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا سے رابطہ نہیں کیا، ان کی پنشن محض اس وجہ سے نہیں روکی جائے گی۔

نادرا حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بزرگ اور ریٹائرڈ افراد کو سہولت فراہم کرنا اور پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔

یوں پنشنرز کے لیے واضح کر دیا گیا ہے کہ صرف نادرا کا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پنشن بند نہیں کی جائے گی۔