ویب ڈیسک: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، کیونکہ اس سفر سے کئی سالوں کی یادیں اور جذبات وابستہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور نے یہ فیصلہ گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد کیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرمن پریت کور کی جگہ سمرتی مندھانا کو بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔
کپتانی سے دستبرداری کے باوجود ہرمن پریت کور نے واضح کیا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔
ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے دوران متعدد اہم ٹورنامنٹس اور سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی اور طویل عرصے تک ٹیم کی کپتان رہیں۔





