بین الاقوامی

ایران کے خلاف جنگ میں 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایران کے خلاف جنگ میں 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ایران کے خلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کے تباہ یا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس (CRS) کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا، جن میں فکسڈ ونگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ کے فضائی طیارے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ MQ-9 ریپر ڈرونز کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران کم از کم 45 MQ-9 ریپر ڈرونز ضائع ہوئے۔

CRS کے مطابق مارچ میں کویت میں 3 امریکی طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک F-15E طیارہ بھی تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اردن کے ایک ایئربیس پر ایرانی حملے کے دوران 8 F-15 طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں یہ تمام طیارے دوبارہ سروس میں شامل کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ ایک F-35A لائٹننگ II، دو A-10 تھنڈربولٹ II طیاروں اور 7 KC-135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں سامنے آنے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی فضائی اثاثوں کو نمایاں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ڈرونز کا نقصان سب سے زیادہ رہا۔