پاکستانی بلے باز حسن نواز نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد قومی اسکواڈ میں اپنی واپسی میں وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار اور رہنمائی کو اہم قرار دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے بتایا کہ جب انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو مائیک ہیسن نے انہیں ایک واضح پلان اور روڈ میپ دیا، جس پر انہوں نے بھرپور محنت کی۔
حسن نواز کے مطابق مشکل وقت میں انہوں نے مقامی گراؤنڈز پر نئے بولرز کے خلاف کھیل کر اپنا اعتماد بحال کیا اور ساتھ ہی اپنی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔
انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن کی جانب سے دی گئی واضح حکمت عملی اور مڈل آرڈر میں نمبر 5 کی پوزیشن کی ذمہ داری نے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کرنے کا حوصلہ دیا۔
حسن نواز نے اس دوران سخت محنت کو اپنی کم بیک کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مائیک ہیسن کی رہنمائی کو بھی اہم قرار دیا۔





