کھیل

’عرفان اگر تم میرے پاس ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا پر حکومت کرتا‘: محمد عرفان نے عمران خان سے ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا

Uploaded to: ’عرفان اگر تم میرے پاس ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا پر حکومت کرتا‘: محمد عرفان نے عمران خان سے ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ’عرفان اگر تم میرے پاس ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا پر حکومت کرتا‘: محمد عرفان نے عمران خان سے ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے سابق کپتان اور ورلڈ کپ فاتح عمران خان سے اپنی ایک یادگار ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے کیریئر کا سب سے بڑا کمپلیمنٹ اسی ملاقات کے دوران ملا۔

44 سالہ محمد عرفان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2013 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے خلاف ان کی آؤٹ سوئنگ بولنگ دیکھ کر عمران خان بہت متاثر ہوئے تھے۔

محمد عرفان کے مطابق دورہ مکمل ہونے کے بعد عمران خان نے خود انہیں فون کیا اور لاہور کے زمان پارک میں ملاقات کے لیے بلایا۔

سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب عمران خان کمرے میں داخل ہوئے اور انہیں دیکھا تو کہا:

’’یار! ہم ساری عمر بلاوجہ ویسٹ انڈیز سے ڈرتے رہے، عرفان اگر تم میرے پاس ہوتے تو میں کرکٹ کی دنیا پر حکومت کرتا۔‘‘

محمد عرفان نے کہا کہ کرکٹ کے اتنے بڑے لیجنڈ کی زبان سے یہ الفاظ سننا ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات تھی۔ ان کے مطابق اس وقت انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہوں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ملنے والا یہ تعریفی جملہ ان کے پورے کیریئر کا سب سے بڑا کمپلیمنٹ تھا اور یہ ملاقات ان کی یادگار ترین یادوں میں شامل ہے۔