کھیل

عطاء اللہ تارڑ سے شاہین آفریدی کی ملاقات، قومی کرکٹر کو خراج تحسین

شاہین آفریدی عطاء اللہ تارڑ ملاقات
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - عطاء اللہ تارڑ سے شاہین آفریدی کی ملاقات، قومی کرکٹر کو خراج تحسین
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

عطاء اللہ تارڑ

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ آئندہ سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال جانیے