راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے 50 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈیز نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 247 رنز اسکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 19.3 اوورز میں 223 رنز بنا سکی اور اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
میچ کے بعد کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی شائے ہوپ ٹرافی کے وزن سے پریشان نظر آئے اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایواڈز کچھ بھاری ہیں، ہمیں سامان کے وزن کا خیال رکھنا پڑے گا۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وطن واپس جاتے ہو ئے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ شائے ہوپ بھارت کے دورے میں غیر معمولی فارم میں ہیں۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں دو سنچریاں بنانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی دو سنچریاں اسکور کرلی ہیں اور وائٹ بال سیریز میں تین مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔





