تجارت

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی

کراچی: مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود اگست میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو کہ جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد جبکہ اگست 2025 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور  پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 6.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔