۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طیاروں کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں ہوائی جہازوں پر کافی تنقید کی جا رہی ہے، اس لیے انہوں نے سوچا کہ ملتان رکشے پر آنا چاہیے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر لاہور سے ملتان تک میٹرو سروس موجود ہوتی تو وہ میٹرو کے ذریعے ملتان آ جاتیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی سفر اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے





