وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ نے مسلم ممالک میں مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران کے ساتھ تعاون مزید وسعت دے گا۔





