اشنگٹن: امریکی وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 24 گھنٹے کوریج کے لیے “TRUMP TV: The Essentials Station” کے نام سے نیا ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم شروع کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس پر صدر کی اہم تقاریر، انتظامیہ کے اعلانات، ویڈیوز اور ماضی کے نمایاں لمحات نشر کیے جائیں گے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور کئی بڑے امریکی نیوز اداروں کے درمیان وائٹ ہاؤس تک میڈیا رسائی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔ صدر ٹرمپ نے CNN، MS NOW اور Politico کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس سے کوریج سے روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ان اداروں نے قانونی کارروائی بھی کی ہے۔
اسی تنازع کے دوران صدر کی کوریج کرنے والا روایتی ٹیلی ویژن پریس پول بھی عارضی طور پر معطل ہوا، جس میں ABC، CBS، CNN، Fox اور NBC باری باری صدر کی سرگرمیوں کی ویڈیو دیگر میڈیا اداروں کو فراہم کرتے تھے۔
وائٹ ہاؤس نے اپنے نئے پلیٹ فارم کو 24 گھنٹے چلنے والی سروس کے طور پر پیش کیا ہے، جسے حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔





