پاکستان

“دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ضرب لگائیں گے!” فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دشمنوں کو بڑی وارننگ

Asim Munir Statement | Pakistan Army Counter Terrorism Operations
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - “دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے ضرب لگائیں گے!” فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دشمنوں کو بڑی وارننگ
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو 21 لاکھ روپے دیے

Field Marshal Asim Munir Warning

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائی جائے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال، انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہیں صوبے میں تعینات فوجی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Asim Munir Statement

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مسلسل چوکس رہا جائے اور اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھی جائیں گی۔

عوام کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے عوام، شہداء اور سیکیورٹی فورسز کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر توجہ مرکوز رہی۔

مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Rana Sanaullah Warning: “فورسز کا ساتھ نہ دینے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی!”