Lahore Basant Dates 2027
پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت منانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی، جبکہ پتنگ بازی کے لیے چھتوں کی حفاظت سے متعلق شرائط بھی مقرر کردی گئی ہیں۔
بسنت کے انتظامات کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ احمد جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شہریوں کی حفاظت اور چھتوں کو محفوظ بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
بسنت سے پہلے چھتوں پر حفاظتی دیوار بنانا لازم
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں کسی بھی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق 31 دسمبر 2026 سے پہلے چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ اونچی حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہوگا۔ اس کے علاوہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں کی مرمت بھی کروانا ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ احمد جاوید نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں۔ اگر کسی عمارت کی حالت تسلی بخش نہ ہو تو ڈپٹی کمشنر اس کمزور عمارت کی چھت پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔
چھت کی مضبوطی کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی

حکومتی فیصلے کے مطابق پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والی چھت کی مضبوطی اور پائیداری کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔ اگر بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہوں تو عمارت کا مالک انہیں محفوظ بنانے کا پابند ہوگا۔
سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پتنگ اور ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی مقررہ حدود کے مطابق نگرانی کریں گے۔
حکومتی اعلان کے مطابق لاہور میں بسنت کے لیے تین دن مقرر کیے گئے ہیں، تاہم پتنگ بازی کے دوران حفاظتی شرائط پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔
مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Hina Javed Murder Case: 3 Shocking Reports – حنا جاوید کوپیچ کس سے سوراخ کیے گئے؟ خوفناک انکشافات
Lahore Basant Dates 2027





