پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے سلمان علی آغا کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو مستقبل میں مستقل طور پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپنے کا امکان ہے۔ ایشین گیمز کے بعد سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کی حالیہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کے باعث ان کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوگا۔





