وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری توجہ ایران جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں پر مرکوز ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر ان سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے، تاہم اس کے بعد پیش آنے والے واقعات غیر متوقع تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے امن کی امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے میں مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے اور مختلف دوست ممالک بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔





