پاکستان

بہاولپور: مصنوعی ذہانت (AI) سے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - بہاولپور: مصنوعی ذہانت (AI) سے والد کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو 21 لاکھ روپے دیے

بہاولپور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے آن لائن الرٹ سسٹم کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر سیکنڈ ایئر کے ایک 17 سالہ طالب علم کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق طالب علم کے اپنے والد کے ساتھ اختلافات تھے، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر نقصان دہ کیمیائی مواد حاصل کیا اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کیا۔

حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور طالب علم کی ڈیجیٹل سرگرمیوں سمیت واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایجنسی اس بات کا بھی تعین کر رہی ہے کہ طالب علم کی آن لائن سرگرمیوں کا واقعے سے کس حد تک تعلق ہے۔ مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔