کھیل

ایشین گیمز: صاحبزادہ فرحان کا گولڈ میڈل جیتنے کا عزم

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایشین گیمز: صاحبزادہ فرحان کا گولڈ میڈل جیتنے کا عزم
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری ہوگا، شائقین کے لیے بھی اہم اعلان

کراچی: ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو منتخب کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا ہدف گولڈ میڈل جیتنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بھارت اور افغانستان جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ قومی ٹیم ان ٹیموں کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جاپان کے موسم اور پچز کی صورتحال کو سمجھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، تاہم ٹیم ٹورنامنٹ کے ہر میچ کو اہمیت دے گی اور کسی بھی حریف کو آسان نہیں لے گی۔

صاحبزادہ فرحان نے کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے اور ان کے خاندان کے لیے یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔