ریاض: سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے 2 ڈرونز اور 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق دونوں ڈرونز ریاض کی سمت بھیجے گئے تھے، جنہیں سعودی فضائی دفاع نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک کر تباہ کردیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی فضائی دفاعی نظام نے روک لیے۔ واقعے کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
رائٹرز کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ وہ مملکت کی جانب آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔





