تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
ایرانی کمانڈر کے مطابق امریکا نے خلیج فارس میں اپنی فوجیں تعینات کرکے ایران سے ہتھیار ڈالنے کی توقع کی تھی، تاہم اسے توقع کے برعکس ایرانی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
حسین محبی نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی فضائی، بحری اور زمینی افواج کے جدید فوجی سازوسامان کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی بڑی بحری قوت کے باوجود آبنائے ہرمز چند گھنٹوں کے لیے بھی کھلی نہ رہ سکی اور اس وقت بھی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایرانی بحری افواج کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ یہ دعوے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے کیے گئے ہیں۔





