کھیل

ایشین گیمز کرکٹ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان اور بھارت بھی ایکشن میں

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایشین گیمز کرکٹ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، پاکستان اور بھارت بھی ایکشن میں
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: حسن نواز اور عرفات منہاس کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے 303 رنز کا ہدف دے دیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

پاکستان 28 ستمبر کو گروپ بی کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے گا، جبکہ اسی روز بھارت کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا۔

29 ستمبر کو سری لنکا کا مقابلہ گروپ اے کی فاتح ٹیم سے، جبکہ بنگلادیش کا مقابلہ گروپ بی کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو جبکہ کانسی اور سونے کے تمغے کے میچز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

26 ستمبر کو جاپان اور نیپال جبکہ ملائیشیا اور عمان کے میچز بارش سے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں گروپس کی حتمی پوزیشنز طے ہوئیں۔