کھیل

ایشین گیمز: ملائیشیا نے پاکستان کو 5-4 سے شکست دے دی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایشین گیمز: ملائیشیا نے پاکستان کو 5-4 سے شکست دے دی
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی 76 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو پول بی کے سنسنی خیز مقابلے میں ملائیشیا کے ہاتھوں 5-4 سے شکست ہوگئی۔

میچ کے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 3-3 سے برابر تھیں۔ چوتھے کوارٹر میں سفیان خان نے اپنا چوتھا گول کرکے پاکستان کو 4-3 کی برتری دلائی، تاہم ملائیشیا نے آخری منٹوں میں دو گول کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کیے۔ شکست کے باوجود پاکستان پول بی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ملائیشیا نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اپنا پول مرحلے کا آخری میچ 28 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔