جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی محمد اشعب عرفان اور نور زمان اپنے اپنے سیمی فائنل میچز ہار گئے، جس کے بعد دونوں گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
محمد اشعب عرفان کا مقابلہ بھارت کے ابھے سنگھ سے ہوا، جہاں بھارتی کھلاڑی نے 11-3، 12-10 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو ملائیشیا کے ایئن یاو نے 11-7، 11-2 اور 11-4 سے شکست دی۔
اب برانز میڈل کے لیے محمد اشعب عرفان اور نور زمان آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ گولڈ میڈل کے لیے ابھے سنگھ اور ایئن یاو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یوں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے انفرادی اسکواش ایونٹ میں ایک کانسی کا تمغہ یقینی بنا لیا ہے۔





