کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں نرخ گرنے کے باعث ہوئی، جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔
اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 578 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 279 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 639 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فوری طور پر نظر آتے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کے نرخ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔




