بین الاقوامی

کئی سال بعد بھارت کا وفد ایس سی او اجلاس کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - کئی سال بعد بھارت کا وفد ایس سی او اجلاس کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
یہ بھی پڑھیں: کیونکہ مجھے نوبیل انعام نہیں ملا، اس لیے میں ناروے سے کسی کو نہیں چاہتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں بھارت کے قومی رابطہ کار آلوک ڈمری بھی شریک ہیں۔ اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

یہ پاکستان کی 2026-27 کے لیے ایس سی او کی سربراہی سنبھالنے کے بعد قومی رابطہ کاروں کی کونسل کا پہلا اجلاس ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے ایس سی او قومی رابطہ کار کر رہے ہیں، جبکہ دیگر رکن ممالک کے قومی رابطہ کار اور تنظیم کے سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں پاکستان کی سربراہی کے دوران ایس سی او کی سرگرمیوں کے پروگرام، آئندہ اجلاسوں اور تقریبات کی تیاری سمیت تنظیم کے اندر تعاون اور رابطہ کاری سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے اپنی ایس سی او سربراہی کے لیے ”Turning Vision into Action: Connectivity, Innovation and Shared Prosperity“ کا عنوان مقرر کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس عرصے میں علاقائی رابطوں، جدت، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

بھارت کی جانب سے آلوک ڈمری کی شرکت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود دوطرفہ روابط کے تناظر میں بھی توجہ حاصل ہوئی ہے۔ تاہم ایس سی او کا کثیر ملکی پلیٹ فارم دونوں ممالک کے حکام کو تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ اجلاس اگست 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں بھی معاون ہوگا۔