ربن: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں رنگا رنگ اور جوش و خروش سے بھرپور آٹھویں آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اور تاریخی اختتام ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں سے آنے والی آٹھ نامور ٹیموں نے شرکت کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن رہا، جہاں کیپ ٹاؤن کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دے کر آزادی کپ اپنے نام کر لیا، جبکہ میزبان ڈربن الیون نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
فاتح کیپ ٹاؤن ٹیم کی قیادت جاوید اقبال نے کی، جبکہ ٹیم کے اسپانسر میاں محمد رمضان تھے۔
آزادی کپ کے اس شاندار کرکٹ میلے میں جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ گراؤنڈ کا ماحول انتہائی پرجوش اور دیدنی رہا۔ بچوں کے لیے خصوصی تفریحی اسٹالز جبکہ شرکاء کے لیے روایتی کھانوں کے فوڈ اسٹالز بھی سجائے گئے تھے۔
ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں صوفی رضوان، نائب صدر KZN پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن، دانش ہاشمی، بابر علی جٹ، نائب صدر پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اور جاوید اقبال، صدر پاسا پاکستان ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ ڈربن KZN نے اہم کردار ادا کیا۔
کیپ ٹاؤن کی شاندار فتح اور ڈربن الیون کی بہترین کارکردگی پر سینئر جرنلسٹ وقار بھٹی، جرنلسٹ میاں وقاص بھٹی، جرنلسٹ عاصم علی، سوشل میڈیا ورکر شہباز وڑائچ، ینگ جرنلسٹ ذیشان اسماعیل اور ڈربن سے عرفان گجر نے فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آٹھواں آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، بھائی چارے اور مثبت سرگرمیوں کا خوبصورت مظہر بھی ثابت ہوا





