بریکنگ
متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا، جس کی اطلاع اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دی تھی۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا۔





