کھیل

ایشین گیمز 2026: پاکستان نےایک اور برانز میڈل جیت لیا

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ایشین گیمز 2026: پاکستان نےایک اور برانز میڈل جیت لیا
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا متن سامنے آگیا

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس مقابلوں میں پاکستان نے ’پب جی‘ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی ٹیم نے 12 میچز کے اختتام پر مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل جیتا۔

ایونٹ میں تھائی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ چین نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پب جی میں کامیابی کے بعد ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ای اسپورٹس میں پاکستان کا یہ برانز میڈل ملک کے لیے جاری ایشین گیمز میں ایک اور اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

source : Geo News