اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈوٹ کو دو بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ گریم ڈوٹ کے خلاف فیصلہ ایڈنبرا ہائی کورٹ میں سنایا گیا۔ سزا کے اعلان کے بعد انہیں حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گریم ڈوٹ پر 1993 سے 2010 کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے خلاف جنسی جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
عدالت میں پیشی کے دوران سزا سنائے جانے کے بعد سابق اسنوکر چیمپئن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
گریم ڈوٹ کون ہیں؟
گریم ڈوٹ نے 2006 میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران عالمی اسنوکر کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد سابق عالمی چیمپئن کو 7 سالہ قید کی سزا کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا۔
source : Geo Newsd





