کھیل

ٹوکیو:سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے جاپان کو 2 رنز سے شکست دے دی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ٹوکیو:سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے جاپان کو 2 رنز سے شکست دے دی
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کانٹی نینٹ کپ 2026: پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ٹیم میں، بڑی خبر سامنے آگئی

بھارت نے جاپان کو بارش سے متاثرہ سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صرف 2 رنز سے شکست دے دی۔

سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا یہ میچ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث 5،5 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز بنائے، جس میں کپتان شریاس ایئر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

33 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جاپان کی ٹیم مقررہ 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بنا سکی، یوں بھارت نے مقابلہ 2 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

جاپان کو آخری اوور میں فتح کے لیے 8 رنز درکار تھے، تاہم بھارتی بولرز نے اسے صرف 6 رنز تک محدود رکھا۔ وکٹوں کے پیچھے ایشان کشن نے بھی ایک اہم رن آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھارت اور جاپان کی مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلہ بھی تھا۔