تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 171 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 837 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آگیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے۔