پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں۔
امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادارت اب پاکستان لائی جائیں گی۔
نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔
ان نوادارت میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ 35 Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ 2700 سے 3000 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادارت کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سےآگاہی کا موقع دے گی۔
