تجارت

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 903 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی۔ فی اونس سونا 21 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر پر آگیا۔