پاکستان

سکشن ہڈز کے بغیر شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ، بڑی کارروائی کا اعلان

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - سکشن ہڈز کے بغیر شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ، بڑی کارروائی کا اعلان
یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں بڑا اضافہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے میرج ہالز کو بند اور سیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (EPA) نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب بھر میں ایسے شادی ہالز کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کمرشل کچن کے دھوئیں اور آلودہ اخراج کو روکنے کے لیے مطلوبہ سکشن ہڈز نصب نہیں کیے گئے۔

ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیر شیخ کی ہدایت پر فیلڈ افسران نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق شادی ہالز میں موجود کمرشل کچن سے نکلنے والے دھوئیں اور آلودہ اخراج کی روک تھام کے لیے سکشن ہڈز کی تنصیب کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی۔

محکمے کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد اب سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز کو مزید رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ہال کو بند یا سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شادی ہالز سے پیدا ہونے والے دھوئیں اور فضائی آلودگی کو کم کرنا اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔