کھیل

محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس، 2 اکتوبر کو لاہور طلب

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس، 2 اکتوبر کو لاہور طلب
یہ بھی پڑھیں: امریکی مارشل آرٹس چیمپیئن جیف مونسن کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل ۔غزہ کی صورتحال پر آبدیدہ ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ایک اور نوٹس موصول ہوگیا ہے، جس کی تصدیق قریبی ذرائع نے بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کو موصول ہونے والا یہ دوسرا نوٹس ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس محمد رضوان کے گھر کے پتے پر موصول ہوا، جس میں انہیں اپنے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے لیے 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اس پیشی کے موقع پر اپنے وکیل کے ہمراہ این سی سی آئی اے جائیں گے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد رضوان سے ضبط کیے گئے موبائل فون کا تجزیہ اور فارنزک کرنا مقصود ہے، تاہم ذرائع کے مطابق نوٹس میں ان پر عائد الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ محمد رضوان پیشی کے دوران اپنے خلاف موجود الزامات اور معاملے کی تفصیلات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں گے۔

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں پیشی کے بعد ہی اس معاملے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔