بین الاقوامی

آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی شرائط پر امریکا کا جواب موصول

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - آبنائے ہرمز کھولنے کی ایرانی شرائط پر امریکا کا جواب موصول
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اپنے وجود کے خاتمے کا خدشہ لاحق ہے۔محمد مخبر

تہران: ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی تجاویز پر امریکا کا باضابطہ جواب موصول ہوگیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کابینہ کے اجلاس میں امریکی جواب موصول ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

فاطمہ مہاجرانی کے مطابق عباس عراقچی نے کابینہ کو امریکی فریق کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بارے میں بتایا، تاہم انہوں نے امریکی جواب کے متن یا اس میں شامل شرائط سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایران نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کے لیے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ اس تجویز میں امریکا سے متعلق بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت بحال کرنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی بات کی گئی تھی۔

اب امریکی جواب موصول ہونے کے بعد ایران کی جانب سے اس پر غور کیے جانے اور آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔

source : Geo News