ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا ہے۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل بیانات دیتے رہتے ہیں اور ان کے الفاظ ان کے اپنے خیالات سے بھی آگے نکل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنی سوچ اور خیالات میں ہر روز کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، تاہم عملی حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ایرانی عہدیدار کی جانب سے یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔





