بین الاقوامی

پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی میں نیا سنگِ میل

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی میں نیا سنگِ میل
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون تباہ کرنے کا ایرانی دعویٰ، 54واں ڈرون گرانے کا بیان

آذربائیجان کے شہر باکو میں واقع باکو اسٹیٹ یونیورسٹی آف لینگویجز میں معروف پاکستانی دانشور اور مصنف قاسم علی شاہ کی کتاب ’’منزل ہے میرے لیے‘‘ کے آذربائیجانی زبان میں ترجمے کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس کے ساتھ فوٹوگرافی کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے معروف مصنف قاسم علی شاہ،محترمہ وجیہہ قمر صاحبہ منسٹر فیڈرل ایجوکیشن ، پاکستان کے سفیر جناب قاسم محی الدین، اینکر پرسن عرفان بشیر اور فلائی ایس کے سی ای او عبدالرحمٰن سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

Alt attribute format

آذربائیجان کی جانب سے ملی مجلس کے اراکین، پاکستان میں آذربائیجان کے سابق سفیر اور دیگر اہم حکومتی و سیاسی شخصیات نے تقریب میں شرکت کرکے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ تقریب دونوں برادر ممالک کے درمیان ادبی، ثقافتی اور فکری روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ قاسم علی شاہ کی کتاب کا آذربائیجانی زبان میں ترجمہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے خیالات، اقدار اور معاشرتی تجربات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی قابلِ ذکر رہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے درمیان فوٹو سیشن ہوا اور مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Alt attribute format

بلاشبہ، ایسے ادبی اور ثقافتی اقدامات پاکستان اور آذربائیجان کی دیرینہ دوستی کو نئی جہتیں دینے اور دونوں قوموں کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان محبت، باہمی احترام اور مشترکہ مستقبل کے عزم کی ایک خوبصورت مثال ہے۔