پاکستان

کل عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - کل عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے اقدامات واپس لے، دہشت گردی کی آڑ میں سیاسی مفادات کا تحفظ نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل خاندان اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی بخاری کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں خالد یوسف چوہدری، ریاض حسین شاہ اور ناہیدہ سیف کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلا کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد کی بھی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے۔

ملاقات کی اجازت اور حتمی فہرست جیل حکام کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق طے کی جائے گی۔