پاکستان

ہوش کے ناخن لیں، لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو بات کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - ہوش کے ناخن لیں، لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں تو بات کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 917 معدنیاتی لائسنس، خواجہ آصف نے اہم اعداد و شمار بتا دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے اور احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے، اس کے بعد حکومت بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام اور امن چاہتی ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی اختلافات کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی بھی اہم موضوعات بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف بھی متعدد مواقع پر مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرچکی ہے، تاہم فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے شرائط اور طریقہ کار پر اختلافات برقرار ہیں۔