تجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پیٹرول کی نئی قیمت ڈیزل مہنگا پاکستان 20اکتوبر 2026
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 9 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 65 پیسے سے بڑھا کر 398 روپے 96 پیسے کردی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول کی خریداری کے لیے پہلے سے زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔