شوبز

عمران اشرف کا بزرگوں کے نام اہم پیغام، ’ایک دن ہم نے بھی بوڑھا ہونا ہے‘

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - عمران اشرف کا بزرگوں کے نام اہم پیغام، ’ایک دن ہم نے بھی بوڑھا ہونا ہے‘
یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے وجہ بتادی

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بزرگوں کے حقوق، تنہائی اور ان کی جذباتی ضروریات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک سبق آموز پیغام شیئر کیا ہے۔

عمران اشرف نے لوگوں کو یاد دلایا کہ زندگی کی مصروفیات میں اپنے بزرگوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ایک دن ہم نے بھی بوڑھا ہونا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی مصروف زندگی میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے والدین اور بزرگوں کی خیریت ضرور دریافت کریں۔ ان کے مطابق کبھی ایک مختصر سا پیغام یا فون کال بھی کسی بزرگ کے لیے بہت بڑی خوشی کا سبب بن سکتی ہے۔

اداکار نے بزرگوں کی تنہائی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ گھر کی چار دیواری میں وقت گزارنے والے بزرگ بعض اوقات صرف کسی کے بات کرنے یا خیریت پوچھنے کے منتظر ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بزرگ عموماً بدلے میں کچھ نہیں مانگتے بلکہ اپنی اولاد کے لیے دعائیں ہی کرتے ہیں، اس لیے آج ہمیں اپنے بڑوں کو وقت اور توجہ دینی چاہیے۔

عمران اشرف کا پیغام دراصل اس بات کی یاد دہانی ہے کہ رشتوں کو صرف ضرورت کے وقت نہیں بلکہ محبت اور ذمہ داری کے تحت بھی وقت دینا چاہیے۔

ان کے مطابق آج ہم اپنے بزرگوں کے ساتھ جس طرح پیش آئیں گے، کل ہماری اپنی اولاد سے بھی ویسے ہی رویے کی امید ہوگی۔