پاکستان

عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف

Alt attribute format
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف
یہ بھی پڑھیں: گر کوئی اس بات سے مجھے ڈراتا ہے کہ وہ یہاں پر گورنر راج لگا دے گا، ایمرجنسی لگا دے گا، تو میں لعنت بھیجتا ہوں اس کرسی پر جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹائے : سہیل آفریدی

کراچی میں ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ کی آڑ میں بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے آسٹریلیا جانے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران سعودی عرب کے عمرہ ویزوں پر سفر کرنے والے 3 پاکستانی مسافروں کو مشکوک رویے کے باعث روک کر مزید تفتیش کی گئی۔

حکام کے مطابق مسافروں کی شناخت ندیم اقبال، شہزاد علی اور سمر شہزاد کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق حافظ آباد اور سرگودھا سے بتایا گیا ہے۔

دورانِ تفتیش مسافروں کے سفری دستاویزات اور موبائل فونز کا جائزہ لیا گیا تو ان کے پاس بحرین کے وزٹ ویزے اور جمہوریہ پلاؤ کے ویزے بھی موجود پائے گئے۔

مسافروں نے مبینہ طور پر بتایا کہ ان کا منصوبہ سعودی عرب میں تقریباً 3 روز قیام کے بعد بحرین اور پھر جمہوریہ پلاؤ جانے کا تھا، جہاں سے آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کی جانی تھی۔

حکام کے مطابق مسافروں نے ایک ایجنٹ نعیم مرشد کا بھی ذکر کیا، جو ملتان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ مسافروں کے دعوے کے مطابق مذکورہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر فی مسافر 25 لاکھ روپے کے عوض ویزوں اور سفری انتظامات کا بندوبست کیا تھا۔

ایف آئی اے نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔