پاکستان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،

پیٹرول کی نئی قیمت ڈیزل مہنگا پاکستان 20اکتوبر 2026
نمائندہ نیشنل پوائنٹ - وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،
یہ بھی پڑھیں: گر کوئی اس بات سے مجھے ڈراتا ہے کہ وہ یہاں پر گورنر راج لگا دے گا، ایمرجنسی لگا دے گا، تو میں لعنت بھیجتا ہوں اس کرسی پر جو مجھے اپنے نظریے سے ہٹائے : سہیل آفریدی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں کے سفری اور روزمرہ اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔